زرعی اور دیگر ذرائع سے حالیہ برسوں میں عالمی میتھین گیسوں کے اخراج میں
مسلسل اضافہ درج کیاگیا ہے جس سے ماحولیات کو ہونے والے نقصان کوکم کرنے کی
کوشش کو دھکا پہنچا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چاول کی کھیتی اور گائے کی وجہ سے اس صفر
گیس میں اضافہ ہورہا ہے۔ماحولیات اور فضا کی فرانسیسی سائنسی تجربہ گاہ(ایل ایس سی ای)کے محققین کی
قیادت میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ماحول میں
میتھین گیس کی مقدارمیں اضافہ 2007میں شروع ہوا جو 2014 اور 2015 میں مسلسل
بڑھ رہا ہے۔